Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 14, 2020

شادی کی تقریب میں ہنگامہ۔۔فاٸرنگ۔پولیس کی نگرانی میں ہوٸی شادی

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=============================

شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے تاخہ پورب گاؤں میں شادی کی تقریب میں رقص اور موبائیل ٹوٹنے کو لیکر ہوئے کہا سنی کے بعد شہ زوروں نے اسٹیج پر بیٹھے دولہے اور اس کے بھائیوں پر لاٹھی ڈنڈہ سے حملہ کر زخمی کر دیا۔شادی کی تقریب میں مارپیٹ کے دوران کئی راؤنڈ فائرنگ سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے شادی کے رسم اد اکروایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی دیارام سیٹھ کی بیٹی شیوانگی کی شادی کیلئے سرحدی ضلع اعظم گڑھ کے ماہل گاؤں سے بارات آئی تھی۔بتاتے ہیں بارات میں ڈی جے کی دھن پر رقص کرنے کو لیکر گاؤں کے ہی کچھ لوگوں کے درمیان کہاسنی ہو گئی جس میں ایک نوجوان کا موبائیل فون ٹوٹ گیا۔ادھر بارات دروازے پر پہنچی اور دولہا اپنے بھائیوں کے ساتھ اسٹیج پر پہنچا ہی تھا کہ نصف درجن لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر دولہے اور اس کے بھائیوں پر حملہ کر دیا جس سے تقریب میں افرا تفری مچ گئی۔افرا تفری کے دوران کئی راؤنڈ فائرنگ ہونے سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔موقع پر موجود لوگوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے دیگر ملزمان کو بھی دیر شب حراست میں لے لیا۔کوتوالی پولیس کی موجودگی میں دیر رات شادی کی رسومات اد اکئے گئے اور صبح میں وداعی کی گئی۔اس ضمن میں کوتوال جے پرکاس سنگھ نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں مارپیٹ کے معاملے میں نصف درجن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس تحریر کی بنیاد پر کاروائی کر رہی ہے۔