Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 26, 2020

ملک بھرمیں کووڈ-19کاقہر،،694 افرادمتاثر،آج ریکارڈ کیے گئے 88 معاملے،بین الاقوامی پروازیں 14اپریل تک معطل۔

ملک میں کورونا وائرس کووڈ -19 سے اب تک 11 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 694 ہو گئی ہے
ملک میں کورونا وائرس کووڈ -19 سے اب تک 11 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 694 ہو گئی ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /26 مارچ 2020
============================
وزارت صحت کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 25 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے 694 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے ملک بھر میں اب تک 11 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 43 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، کرناٹک، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش، گجرات، تلنگانہ اور لداخ میں ابھی تک سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس سے مہاراشٹر اور گجرات دو، دہلی، کرناٹک، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کووڈ -19 سے متاثرہ اجین کی رہائشی ایک خاتون کی آج موت ہوگئی۔ریاست میں اس سے متاثرین کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ وہیں دوسری جانب جمعرات کے روز ڈائریکٹوریٹ جنرل سیول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے کہا کہ بین الااقوامی پروازیں 14 اپریل تک معطل رہے گی ۔جبکہ اس کا اطلاق بین الاقوامی تمام کارگو پروازوں پر نہیں ہوگا ۔