Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 6, 2020

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا.

 انڈین  خواتین کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ میگا ایونٹ کے فائنل میں اس کا مقابلہ اتوار کو آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔

نٸی دہلی صداٸے وقت/ذراٸع .
=============================
سڈنی ۔۔آسٹریلیا۔۔۔سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے تھا لیکن جمعرات کو سڈنی میں ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہو گیا تاہم بھارت کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی وجہ اسے فائنل تک رسائی دے دی گئی۔
گروپ اے میں بھارت نے تمام چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس حاصل کیے جب کہ گروپ بی میں موجود انگلینڈ کی ٹیم کو 4 میچز میں سے تین میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست ہوئی تھی۔پوائنٹس کی بنیاد پر بھارت کو فائنل تک رسائی حاصل ہو ئی۔
دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ساؤتھ افریقہ کو بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پانچ رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ بارش کے باعث جنوبی افریقہ کو 13 اوورز میں 98 رنز کا ہدف دیا گیا لیکن وہ پانچ وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنا سکی۔
ویمنزٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 10 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں بھارت اورانگلینڈ کے علاوہ جنوی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
پاکستان نے 4 میچز میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ دو میں اسے شکست ہوئی اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا جس کی بنیاد پر اسے آگے بڑھنے کا موقع نہ مل سکا اور یوں پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی