Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 20, 2020

کورونا وائرس : 22 مارچ کو "جنتا کرفیو" کے ساتھ ٹرین بندی ، نہیں چلیں گی 3700 ٹرینیں.

ریلوے بورڈ کی ریلیز میں بتایا ہے کہ 21 مارچ کو رات بارہ بجے سے 22 مارچ کی رات 10 بجے تک یعنی 22 گھنٹے تک کوئی بھی ٹرین اس کے ابتدائی اسٹیشن سے روانہ نہیں کی جائے گی ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٠ مارچ ٢٠٢٠۔پریس رہلیز
============================
کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بچنے کے لئے ریلوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اتوار 22 مارچ کو چار ہزار سے زیادہ ٹرینیں نہیں چلانے کا اعلان کیا ہے ، جن میں میل ایکسپریس ، سپرفاسٹ ، پسنجر گاڑیوں کے علاوہ لوکل ٹرینیں بھی شامل ہیں ۔ ریلوے بورڈ کے ایک ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ یہ قدم وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ عوامی کرفیو کی اپیل کے پیش نظر اٹھایا گیا ۔ ریلوے بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ دہلی ، ممبئی ، چنئی اور کچھ بڑے شہروں میں لوکل ٹرینیں کم تعداد میں چلائی جائیں گی ، پوری طرح بند نہیں کی جائیں گی۔ لیکن کون کون سی ٹرینیں رد ہوں گی یہ زونل ریلوے مقامی صورت حال اور ضرورت کے بنیاد پر طے کرے گی ۔
ریلوے بورڈ کی ریلیز میں بتایا ہے کہ 21 مارچ کو رات بارہ بجے سے 22 مارچ کی رات 10 بجے تک یعنی 22 گھنٹے تک کوئی بھی ٹرین اس کے ابتدائی اسٹیشن سے روانہ نہیں کی جائے گی ۔ حالانکہ جو ٹرینیں شام 7 بجے تک سفر کے لئے روانہ ہوچکی ہوں گی ، انہیں نہیں روکی جائے گی ۔ ریلوے کے اس فیصلہ سے 2400 پسنجر ، 1300 میل/ایکسپریس ٹرینیں متاثر ہوں گی ۔
ماسک، وینٹری لیٹر اور متعلقہ کچے مال کی برآمد پر پابندی عائد
ادھر حکومت نے کرونا وائرس وبا سے نمٹنے کے پیش نظر ماسک اور وینٹی لیٹر اور متعلقہ اشیاء میں استعمال ہونےو الے کچے مال کی برآمدپر فوری پابندی عائدکردی ہے۔ مرکزی وزیر تجارت وصنعت نے جمعہ کو بتایا کہ وینٹی لیٹر، سرجیکل، ڈسپوزل ماسک اور ماسک اور کوور آل کےلئے استعمال کئے جانے والے کپڑا اور دیگر کچے مال کی برآمد پر فوری طور سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔وزارت صنعت وتجارت کے غیر ملکی تجارت کے انفورسمنٹ کے ذریعہ جاری ایک نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں برآمد پالیسی میں ترمیم کئے گئے ہیں۔
میٹرو سروس بھی رہے گی بند
کورونا وائرس كووڈ -19 کے انفیکشن سے لڑنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے اعلان کے بعد دہلی میٹرو نے بھی اتوار کو اپنی سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جمعہ کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی کوشش کے تحت میٹرو سروس اس دن دستیاب نہیں رہے گی ۔ واضح رہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے دہلی میٹرو نے مسافروں کو کم اور انتہائی ضروری ہونے کی صورت میں ہی میٹرو سے سفر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے جمعرات کو ہدایات جاری کی تھیں۔