Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 28, 2020

وم » عالمی منظرکورونا وائرس : دنیا بھر میں 25000 لوگوں کی موت ، صرف یوروپ کا اعداد و شمار 17 ہزار سے متجاوز

عالمی وبا کورونا وائرس سے یوروپ خطہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، جہاں 17314 موتیں ہوئی ہیں ۔ اٹلی میں 8165 لوگوں کی موت ہوئی ہے ، جو کسی یوروپی ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔
صداٸے وقت /ذراٸع / 28 مارچ 2020
============================
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 25066 افراد کی جانیں جاچکی ہیں ۔ ان میں زیادہ تر اموات یوروپ میں ہوئی ہیں ۔ جمعہ کو نیوز ایجنسی اے ایف پی نے سرکاری اعداد و شمار کی بنیاد پر یہ جانکاری دی ۔ اس عالمی وبا سے یوروپ خطہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، جہاں 17314 موتیں ہوئی ہیں ۔ اٹلی میں 8165 لوگوں کی موت ہوئی ہے ، جو کسی یوروپی ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔ اسپین میں 4858  موتیں ہوئی ہیں ۔ وہیں ایشیائی ملک چین میں 3292 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ دسمبر سے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کم از کم 547034 معاملات درج کئے گئے ہیں ۔
اسپین میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 769 مزید لوگوں کی موت ہونے سے جمعہ کو مہلوکین کی تعداد 4800 سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ دنیا گھر میں کورونا وائرس سے اٹلی کے بعد اسپین میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں ۔ اسپین میں اس عالمی وبا سے 4858 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس سے متاثر لوگوں کی تعداد 64059 تک پہنچ گئی ہے ۔
اسپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس وائرس سے مارے گئے لوگوں کی تعداد اٹلی کے موازنہ میں زیادہ ہے ۔ جمعرات کی رات کو آخری جانکاری ملنے تک اٹلی میں 662 لوگوں کی موت ہوئی تھی ۔ اٹلی میں اب تک اس وبا سے ۸۱۶۵ لوگوں کی موت ہوئی ہے ، جبکہ اس سے متاثر معاملات کی تعداد 80539 ہے ۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ نے چین کو پیچھے چھوڑا

ادھر امریکہ نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں متاثرین کی تعداد کم از کم 82404 ہے جبکہ 81782 افراد میں اس عالمی وبا کا سے متاثر ہیں ۔ جان ہا پکینز یونیورسٹی کی طرف سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس انفیکشن سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ امریکہ میں اب تک 82404 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں ، جبکہ چین میں 81782 اور اٹلی میں 80589 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ امریکہ میں كووڈ -19 سے اب تک 1100 افراد کی موت ہو چکی ہے اور یہاں کے بیشتر شہر لاک ڈاؤن ہیں 

ایران میں کرونا سے 24 گھنٹوں میں 144 لوگوں کی ہلاکتیں
ایران میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 144 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2378 ہوگئی ہے۔ ایران کی وزارت صحت کے افسر کیانوش جہانپور نے جمعہ کو بتایا کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وبا کے 2926 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 32332 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک اس وبا سے 11133 لوگ علاج کے بعد صحت مند ہوگئے ہیں۔