Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 28, 2020

تین سو کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کرکے بہار سے اعظم گڑھ پہنچے 28 مزدور۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ۔/ 28مارچ 2020.
==============================
ملک میں پوری طرح  لاک ڈاؤن کے بعد اب دوسرے صوبوں میں کام کرنے والے مزدور اپنے اپنے گھر لوٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مغربی اتر پردیش کے 28 مزدوروں کے پاس پیسہ ختم ہوجانے کے بعد  اب  اپنے اپنے گھروں کی طرف لوٹنا شروع کردئیے ہیں۔ ہفتے کے روز ، بہار کے سمستی پور ضلع میں کام کرنے والے 28 مزدور تقریبا 300 کلومیٹر پیدل چل کر اعظم گڑھ پہنچ گئے۔ یہ مزدور پچھلے چار دن سے بغیر کچھ کھائے پیئے دن رات پیدل چل کر  اعظم گڑھ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ کہ بیل عیسی سبزی منڈی کے قریب تعینات پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا اور مارکیٹ میں ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا۔ منڈی پہنچنے والے مزدوروں نے بتایا کہ وہ بہار کے سمستی پور میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔ لیکن لاک ڈاؤن کے بعد ، جو پیسہ انکے پاس تھا  وہ خرچ ہوگیا ، لیکن جب لاک ڈاؤن کاوقت بڑھا دیا گیا  ،تو وہ  گھر کے لئے پیدل چل پڑے تقریبا  چار دن کے سفر کے بعد ، وہ ضلع اعظم گڑھ پہنچ گئے۔جہاں پر پولیس نے ان سبھی مزدوروں کے لئے کھانے پینے کا انتظام کیا۔