Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 28, 2020

لاک ڈاؤن میں غریب اور مزدور طبقہ بحران کا شکار، وزیر داخلہ خاموش::::::::::::: کپل سبل

کپل سبل نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’ہم گھروں میں بند ہیں، لاکھوں پردیسی گھر پہنچنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، زندہ رہنے کے لئے گھروں میں رہ کر جد و جہد کرنی پڑ رہی ہے ۔

نئی دہلی.../صداٸے وقت /ذراٸع / ۔ 28 مارچ 2020 ۔
==============================
 کانگریس کے سینئر رہنما کپل سبل نے ہفتے کے روز کہا کہ ملک میں ایک غیر متوقع ’لاک ڈاؤن‘ جاری ہے، جس کی وجہ سے غیر ریاستوں میں کام کرنے والے افراد جد و جہد کر رہے ہیں اور ایسی صورتحال میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر خاموشی طاری ہے۔
کپل سبل نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’ہم گھروں میں بند ہیں، لاکھوں پردیسی گھر پہنچنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، زندہ رہنے کے لئے گھروں میں رہ کر جد و جہد کرنی پڑ رہی ہے اور متعدد لوگ ایسے ہیں جو گھر نہیں پہنچ سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ کی طرف سے نہ تو کوئی بات (اس سلسلے میں) سامنے آئی ہے اور نہ ہی وہ نظر آئے ہیں۔‘‘
امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ’’انہوں نے کوئی بٹن نہیں دبایا، اس کے باوجود ہمیں گھر میں حکومت کے فیصلوں کا کرنٹ محسوس ہوتا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے وقت شاہین باغ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف خواتین کا مظاہرہ چل رہا تھا۔ اس وقت کی انتخابی مہم کے دوران امت شاہ نے کہا تھا کہ ووٹ ڈالتے وقت لوگوں کو اتنی سختی سے بٹن دبانا چاہیے کہ کرنٹ شاہین باغ میں محسوس ہو۔