Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 12, 2020

اروند کیجریوال کا اعلان، کورونا وائرس کی وجہ سے دہلی کے تمام سنیما گھر، اسکول اور کالج 31 مارچ تک بند

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے سنیما گھروں کو 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی۔/صداٸے وقت / ١٢ مارچ ٢٠٢٠۔
============================== 
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے سنیما گھروں کو 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ جن اسکول اور کالجوں میں امتحانات نہیں ہو رہے ہیں، ان کو بھی 31 مارچ تک بند کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت نے آج ہی کورونا وائرس کو وبا قرار دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلہ میں دلی شہری شیلٹر امپروومنٹ بورڈ کے خالی فلیٹوں کا علیٰحدہ مراکز کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری، نجی دفاتر اور شاپنگ مالوں سمیت سبھی عوامی مقامات کو انفیکشن سے پاک بنانا ضروری کر دیا گیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ دارالحکومت میں کرونا انفیکشن کے بڑھتے مریضوں کے مدنظر دہلی حکومت نے اس سے پہلے پرائمری اسکولوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔ کئی پرائمری اسکولوں میں امتحانات چل رہے تھے جسے روک دیا گیا تھا۔
اروند کیجریوال نے لوگوں سے کہا کہ وہ کسی بھی طرح سے خوفزدہ نہ ہوں۔ حکومت سبھی طریقے کے احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سبھی سرکاری نجی دفتروں اور پبلک مقامات کو وائرس سے پاک کرنے کے طریقے اپنائے جائیں گے۔ اسپتالوں میں اس کے پیش نظر پوری تیاری کر لی گئی ہے اور 500 سے زیادہ بستروں کو خصوصی طور سے تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سبھی احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔