Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 9, 2020

رحمانی باغ میں خواتین کا غیر معینہ دھرنہ38 ویں دن بھی جاری۔

پٹنہ۔۔۔بہار /صداٸے وقت 9 مارچ (منت اللہ رحمانی)۔
==============================
مدھوبنی :کھٹونہ بلاک کے رحمانی باغ یکہتہ میں خواتین کا پورادبدبہ رہا،خواتین پورے جوش وخروش کے ساتھ وقت مقررہ پر اپنے سروں پرنواین آرسی،ہندستان زندہ باد کی ٹوپیوں میں ملبوث،ہاتھوں میں انقلاب زندہ باد کی تختیاں لیۓ ہوۓ نعرہ بازی کرتی ہوئ نظرآئیں، پردرشن میں شریک مسلم و ہندو سبھی طرح کے لوگ شامل رہے، لوگوں کی کثرت اور خاص کر خواتین کی جم غفیر، اوران کے درمیان احتجاجی مظاہرے کا سما ایک انوکھا انداز اپنائے ہوا تھا، لوگوں کا جوش و خروش اور پرامن طور پر مظاہرہ، پہلے دن سے اور دوسرے شاہین باغوں سے کسی طرح کم نہ رہا، لوگ عمر کا لحاظ کیے بغیر، زندگی کی آخری پراؤ پربھی آ کر اس ملک ہندوستان کی سالمیت اور اس کے دستور و قوانین کی حفاظت کی انتھک کوشش کر رہے ہیں، ٹھنڈ کی ٹھٹھرتی ہوئی شام اور نہایت سرد رات میں بھی اپنے گھروں اور نرم بستروں کو چھوڑ کر پردرشن استھل میں آکر موجودہ حکومت کی طرف سے لائے گئے اس کالے بل کی مخالفت میں احتجاج و مظاہرہ کر رہے ہیں، کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ اگر دستور ہند ہے، تو ہندوستان ہے اور آپس میں یکجہتی و یگانگت اور گنگا جمنا تہذیب برقرار ہے، اگر امبیڈکر والا قانون اور لاء نہیں بچا تو اس ملک کی سالمیت اور اکھنڈتا خطرے میں ہے اور اس کی بقا کے لیے ایک سچا ہندوستان باشی اپنا سب کچھ قربان کر سکتا ہے۔
اسی جذبہ کا اظہار یہاں کی عوام نے بھی رحمانی باغ میں ہورہے غیرمعینہ دھرنے میں کیا. اس موقع پر جہاں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی وہیں نوجوان و ذمہ داران حضرات نے بھی اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیا.اس موقع پر مشتاق احمد فہمی،شہباز عارفی کے علاوہ حافظ بشیرالدین صاحب شریک تھے..