Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 28, 2020

اروند کیجریوال کا بڑا اعلان، ۔ 4 لاکھ بے گھروں اور غریبوں کو کھانا کھلائے گی حکومت

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی حکومت ہفتے سے 4 لاکھ بے گھروں اور غریبوں کو کھانا کھلائےگی اور کورونا وائرس سے کسی بھی منفی حالات سے نمٹنے کےلئے تین مرحلوں کا منصوبہ تیار کیا ہے

نئی دہلی۔صداٸے وقت /ذراٸع ۔
==============================
 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی حکومت ہفتے سے 44 لاکھ بے گھروں اور غریبوں کو کھانا کھلائےگی اور کورونا وائرس سے کسی بھی منفی حالات سے نمٹنے کےلئے تین مرحلوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔کیجریوال نے جمعہ کو میڈیا کو بتایا کہ دہلی حکومت ابھی 224رین بسیروں میں 20ہزار بے گھروں اور غریبوں کو دو وقت کا کھانا مہیا کرا رہی ہے۔ آج سے 325اسکولوں میں بھی یہ انتظام کیاجارہا ہے جہاں ہر اسکول میں 500 لوگوں کے لئے دونوں وقت کا کھانا مہیا کرایا جائے گا۔ جمعہ کو دو لاکھ لوگوں کے لئے یہ انتظام ہو گا جسے ہفتے سے دوگنا یعنی چار لاکھ کیا جائے گا۔
انہوں نے پارٹی ارکان اسمبلی سے اپنے اپنے حلقوں میں بے گھروں اور غریبوں کو راحت پہنچانے کے کام میں جٹ جانے کی اپیل کی۔ انہوں نے مختلف تنظیموں کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی سرحد میں جو بھی رہ رہے ہیں وہ ہمارے ہیں اور ان کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر روزانہ 100 کیسیز آتے ہیں تو دہلی حکومت اسے سنبھالنے کے لئے تیار ہے۔ ہم نے ڈاکٹروں کے ساتھ ایک ٹیم تشکیل دی ہے ، جو ہماری رہنمائی کر رہے ہیں۔ سی ایم کیجریوال نے کہا کہ حکومت اس بات کی تیاری کر رہی ہے کہ اگر روزانہ 500 مریض یا ایک ہزار مریض بھی کورونا سے متاثر ہوتے ہیں تو پھر اس کے لئے انتظامات کیا ہیں۔ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو