Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 28, 2020

! ایرانی نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ریاض میں داغا میزائل۔

ریاض / سعودی عربیہ / صداٸے وقت /ذراٸع  29مارچ2020) ۔
==============================
آج ابھی تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں ایک روز دار دھماکہ سنا گیا۔ اطلاع کے مطابق ایرانی نواز حوثی باغیوں کی طرف سے دو بلیسٹک میزائل داغا گیا تھا۔یہ میزاٸل سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں اور دوسرا جیزان شہر میں داغا گیا  جسے سعودی فضائیہ نے فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں آئی ہے۔
 واضح ہو  کہ بیتے ایک ہفتے کے اندر ایرانی نواز یمنی حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے کئی شہروں میں ابھہا اور خمیس مشیط پر چار میزائل داغ چکے ہیں، مگر سعودی اتحادی فوج نے تمام کو فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔ ایک طرف اس وبائی امراض میں پوری دنیا پریشان ہے اور دوسری طرف ان ایرانی نواز حوثیوں کی یہ حرکت کافی تشویشناک ہے۔