Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 28, 2020

اٹلی: کورونا پازیٹو مریضوں کا علاج کر رہے 51 ڈاکٹروں کی موت

صداٸے وقت/ذراٸع / ٢٩ مارچ ٢٠٢٠۔
=============================== 
کورونا وائرس نے اٹلی میں اپنا قہر سب سے زیادہ برپا کر رکھا ہے۔ مہلوکین کی تعداد اٹلی میں چین سے بہت زیادہ ہو چکی ہے اور متاثرین کی تعداد بھی یہاں اتنی زیادہ ہے کہ ڈاکٹروں کو علاج کرنے میں کافی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس درمیان ایک اندوہناک خبر یہ سامنے آئی ہے کہ کورونا پازیٹو مریضوں کا علاج کر رہے کئی ڈاکٹرس خود اس وائرس کی زد میں آ گئے ہیں اور جمعہ کی شام تک 51 ڈاکٹروں کی موت بھی اس وائرس کی وجہ سے ہو گئی ہے۔ اٹلی کے ڈاکٹرس ایسو سی ایشن نے جمعہ کی شام اس سلسلے میں میڈیا کو جانکاری دی.
سی این این نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ نشر کی ہے جس کے مطابق اٹلی میں جن 51 ڈاکٹروں کی موت ہوئی ہے، وہ ٹیسٹ میں کورونا پازیٹو تھے اور ان کا علاج بھی چل رہا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ اٹلی میں ڈاکٹروں کے ایسوسی ایشن کے سربراہ فلپو انیلی نے حال ہی میں اس خطرے کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کے لیے مزید حفاظتی اشیاء کا مطالبہ حکومت سے کیا تھا۔ انیلی کا کہنا ہے کہ "سب سے پہلا کام ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر ورکر کی حفاظت ضروری ہے تاکہ وہ کورونا کی زد میں نہ آئیں۔” اب جب کہ 51 ڈاکٹروں کی موت کی خبر سامنے آئی ہے تو پھر دنیا میں اس کی وجہ سے دہشت پھیلنی لازمی ہے.