Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 25, 2020

دہلی میں مکمل لاک ڈاون کے پہلے دن 5 ہزار سے زیادہ لوگ حراست میں۔۔

دہلی پولیس نے بدھ کو مکمل لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی دکھاتے ہوئے 5103 لوگوں کو حراست میں لیکر 956 گاڑیوں کو ضبط کیا اور آئی دفعہ آئی پی سی 188 کے تحت 183ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضروری سامان کی آمدورفت کے لئے 6141پاس جاری کئے گئے ہیں۔

نئی دہلی: صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
 راجدھانی میں کورونا وائرس کو لیکر نافذ کئے گئے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دہلی پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ ویسے تو پورے ملک میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے لیکن دہلی میں 24 مارچ سے کرفیو نافذ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے بدھ کو مکمل لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی دکھاتے ہوئے  5103 لوگوں کو حراست میں لیکر 956 گاڑیوں کو ضبط کیا اور آئی دفعہ آئی پی سی 188 کے تحت  183ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضروری سامان کی آمدورفت کے لئے 6141پاس جاری کئے گئے ہیں۔
دہلی پولیس کے رابطہ عامہ دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دہلی پولیس ایکٹ کی دفعہ 65کے تحت 5103لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور دہلی پولیس ایک کی دفعہ 66کے تحت 956گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے لئے آج سے مکمل لاک ڈاون ہے اور یہاں پہلے دن ہی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 183ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم مودی نے کل قوم کے نام خطاب میں 21دن کے پورے ملک میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا جس میں لوگوں سے سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے گھروں کے اندر رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔