Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 6, 2020

دہلی تشدد: اب تک53ہلاکتوں کی تصدیق،نامعلوم مہلوکین کی تفصیلات عام کی جائے:دہلی ہائی کورٹ

کورٹ نے پولیس کوحکم دیاکہ تشدد کے دوران ہلاک ہونے والے ایسے مہلوکین کی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر پیش کی جائے جن کی اب تک کوئی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/6 مارچ 2020.
==============================
دہلی ہائی کورٹ نےشمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں لاپتہ ہونے والے افراد اور مہلوکین کے متعلق پولیس کو اہم ہدایت دی ہے۔ کورٹ نے پولیس کوحکم دیاکہ تشدد کے دوران ہلاک ہونے والے ایسے مہلوکین کی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر پیش کی جائے جن کی اب تک کوئی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔قابل ذکر ہے کہ دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں تشدد کے بعد ، متعدد نامعلوم لاشیں سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں پڑی ہیں۔ عدالت نے ان نامعلوم لاشوں کی تصاویر کے ساتھ دہلی پولیس کی ویب سائٹ پر مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدات دی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں اب تک 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دہلی کے جی ٹی بی ہسپتال میں 44 ، آر ایم ایل اسپتال میں 5 ، ایل این جے پی اسپتال میں 3 اور جگ پرویش چندر اسپتال میں 1 شخص کی موت ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے تشدد کے متعدد معاملات میں 654 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے علاوہ 1820 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ تین روز سے زیادہ عرصہ تک قومی دارالحکومت میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے تشدد سے جڑے تمام معاملات کی جانچ کرنے کے لیےدہلی پولیس کی کرائم برانچ کے تحت دو خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئیں ہیں۔