Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 6, 2020

اقلیتوں کی فلاح کیلئے 550 کروڑ کا بجٹ مختص ‘مہاراشٹرکی مخلوط حکومت کاپہلابجٹ.

ممبئی..مہاراشٹر/صداٸے وقت /ذراٸع /6 مارچ 2020.
==============================
مہاراشٹرکی شیوسینا،کانگریس،این سی پی پرمشتمل مہاوکاس اگھاڑی والی مخلوط حکومت نے اپناپہلا بجٹ پیش کیاجوکہ ۹۵۱۰کروڑ کےخسارےکابجٹ ہے اور اس بجٹ میں ہی پیٹرول ڈیزل کے داموں میں ایک روپیہ اضافہ کیئے جانے کا اعلا کیا گیا ہہے ساتھ ہی ساتھ اقلیتوں کی فلاح وبہبودکیلئے پہلی مرتبہ ایک خطیر رقم ۵۵۰؍کروڑ روپیہ مختص کئےجانے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں اقلیتی طلبا ٔ کیلئے نئی تعلیمی وظائف کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ 
ریاستی اسمبلی میں یہ بجٹ آج یہاں نائب وزیراعلی ووزیرمالیات اجیت پوارنے پیش کیاجبکہ قانون سازکونسل میں ریاستی وزیر مالیات شمبھو دیسائی نےپیش کیا۔گزشتہ بی جے پی حکومت نے اقلیتی فلاح کیلئے ۱۹۔۲۰۱۸؍میں ۳۵۰؍کروڑ روپیہ مختص کیا تھا جبکہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی اس حکومت نے اقلیتوں کیلئے ۵۵۰؍کروڑ روپیہ دیئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔
بھیونڈی ، مالیگاوں میں دم توڑتی پارچہ جاتی صنعت کیلئے آکسیجن ثابت ہونے والی ایک نئی اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے حکومت نے جس میں بجلی کے داموں میں تخفیف کیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ۷۹۹۵؍کروڑ روپیہ کی رقم محکمہ ٹیکسٹائل کیلئے مختص کیا گیا ہے جس کے ذریعے پاورلوم صنعت کیلئے مختلف اسکیمیں چلائی جائیں گی ۔۵۵۰؍کروڑ روپیہ کی اس رقم سے اقلیتوں کیلئے فلاح کیلئے مولانا آزاد مفت تعلیم ،ڈاکٹر ذاکر حسین مدرسہ ، موڈرنائزیشن اسکیم ،وقف بورڈ ، پری میٹرک اسکالر شپ اسکیم ، اقلیتی طلبا ٔ کیلئے نئی اسکیمیں ، اقلیتی طالبات کیلئے گرلس ہوسٹل میں مفت کھانا دستیاب کرانا اور دیگر شامل ہیں ۔ادھو ٹھاکرے حکومت نے ممبئی سےمتصلہ ممبرا نامی علاقہ میں نئے حج ہاوس تعمیر کیئے جانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔
حکومت نے اقلیتی طلبا ٔ کو بیرون ملک جا کر اعلی تعلیم حاصل کرنے کے زمرے میں بھی تعلیمی وضائف دیئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔بجٹ کے مطابق اقلیتی طلبا ٔ کو پسماندہ طبقات کے طلبا ٔ کے طرز پر تعلیمی وضائف دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس میں بیرون ملک جا کر ڈپلوما ، ڈگری ، پوسٹ گریجوایٹ کی ڈگریاں شامل ہیں ۔اقلیتوں کیلئے تیار کی گئی اسکیموں کے نفاذ کیلئے ۱۲۰؍کروڑ روپیہ بھی مختص کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سے میرج میں واقع حضرت خواجہ شاہ میرا درگار کی تزئین کاری کیلئے بھی ضروری فنڈ مختص کیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
مہاراشٹر کے بجٹ میں ایک جانب جہاں کسانوں کے قرض معافی کی کئی اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے وہیں دوسری جانب نوجوانوں کو روزگار دستیاب کرائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ،
حکومت نے مہاراشٹر اپرینٹس شپ نامی ایک اسکیم تیار کیئے جانے کا اعلان کیا ہے جس میں کم از کم میٹرک پاس ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو صنعتی تربیت دی جائے گی اور انہیں ماہانہ پانچ ہزار روپیہ بھی دیا جائے گا ۔