Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 10, 2020

: ایران سے 58 ہندوستانیوں کو لے کر پہلا جتھا ہندن ایئر بیس پہنچا۔

ایران سے وطن لائے گئے سبھی شہری مذہبی دورے پر گئے تھے اور وہاں کورونا وائرس کے پھیلنے پر انہوں نے حکومت سے واپس بلانے کی فریاد کی تھی۔

نٸی دہلی /ذراٸع /صداٸے وقت / ١٠ مارچ ٢٠٢٠
==============================
ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کو ملک واپس لانے کی مہم کے تحت 58 لوگوں کا پہلا جتھا منگل کے روز ہنڈن ائیر بیس پہنچا۔ہندوستانی فضائیہ کا سی -17 گلوب ماسٹر آج صبح تہران سے 58 ہندوستانیوں کے پہلے جتھے کو لے کر دہلی کی سرحد سے ملحق اترپردیش کے غازی آباد واقع فضائیہ کے ہنڈن اسٹیشن پر پہنچا۔ایران میں کورونا وائرس کے اثر میں اضافہ ہورہا ہے اور وہاں 243 لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔ ایران میں تقریباً 2000 ہندوستانی شہری ہیں۔
ایران سے وطن لائے گئے سبھی شہری مذہبی دورے پر گئے تھے اور وہاں کورونا وائرس کے پھیلنے پر انہوں نے حکومت سے واپس بلانے کی فریاد کی تھی۔وزیر خارجہ ایس جے شنكر پرساد نے ایران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کے حکام اور وہاں موجود ہندوستانی طبی ٹیم کا مشکل حالات میں کام کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ڈاکٹر پرساد نے پہلے جتھے کی آمد کی ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا تہران سے ہندوستانی عقیدت مندوں کو لے کر پہلا جتھا وطن آ گیا ہے۔
وزیر خارجہ نے ایران کے حکام کا تعاون کے لئے شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پھنسے ہوئے باقی ہندوستانیوں کو نکالنے کی سمت میں بھی قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔مسٹر پرساد نے پیر کو سری نگر میں جموں کشمیر کے لوگوں سے ملاقات کی جن کے بچے بڑی تعداد میں ایران میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے گئے ہوئےہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت تہران سے جلد ہی انہیں وطن لے آئے گی۔ذرائع کے مطابق انہیں ہندوستان لاکر کورونا وائرس کے متاثریں کے لئے بنائے گئے خصوصی مراکز میں رکھا جائے گا۔