Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 26, 2020

وزیرخزانہ نرملا سیتارمن کی پریس کانفرنس: لاکه ڈاٶن کے مد نظر کیے گئے بڑے اعلان،،،80 کروڑلوگوں کوملےگافائدہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا (فوڈ اسکیم) کے تحت 80 کروڑ افراد کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔ "اس اسکیم کے تحت ہر ایک کو 5 کلو گیہوں/ چاول کی فراہمی مفت ہوگی ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت / ذراٸع / 26 مارچ 2020.
==============================
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ وزیر اعظم کلیب کلیان یوجنا میں غریبوں اور تارکین وطن کو نقد رقم کی منتقلی کی جائیگی۔ وزیر خزانہ نے تین ماہ تک ہر صحت کارکن کے لئے 50 لاکھ روپے کے میڈیکل انشورنس کور کا اعلان کیا ہے۔مرکز نے وزیر اعظم غریب کلیان اسکیم کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے تحت مرکز نے جمعرات کو 1.7 لاکھ کروڑ روپئے میں 'وزیر اعظم غریب کلیان اسکیم' کا اعلان کیا۔ نرملا سیتارامن نے کہا ، "اس اسکیم میں فوڈ سکیورٹی اور نقد رقم کی منتقلی شامل ہے۔ 
مرکزی وزیرخزانہ نے کہا کہ 24مارچ کی آدھی رات سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد کو مدد فراہم کی جاسکیں۔ہم ایک ایسا پیکیج لے کر آئے ہیں ۔ جس سے غریبوں کی فلاح وبہبو د میں مدد ملے گی ۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا (فوڈ اسکیم) کے تحت 80 کروڑ افراد کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔ "اس اسکیم کے تحت ہر ایک کو 5 کلو گیہوں/ چاول کی فراہمی مفت ہوگی ۔ ہم اگلے تین ماہ تک اس سکیم کے تحت ہر گھر کو صارف کی پسند کے مطابق ایک کلو دال بھی مفت فراہم کرینگے۔ سیتا رمن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے ملنے والے راشن میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائیگی اور مرکزی حکومت کی جانب سے ملنے والا راشن اضافی طورپر ملے گا ۔