Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 26, 2020

نتن گڈکری کا بڑا اعلان: کوروناوائرس کے مدنظرسبھی نیشنل ہائی وے پر فی الحال نہیں لگےگا ٹول ٹیکس

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / 26 مارچ 2020.
=============================
ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلنے کے مدنظر روڈ ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو کہا کہ ایمرجنسی خدمات کے عارضی طور پر قومی شاہراہوں پر ٹول نہیں لیا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا ، "کووڈ 19 کے پیش نظر یہ حکم دیا گیا ہے کہ ملک کے تمام ٹول پلازوں پر ٹول جمع کرنے کا کام بند کیا جائے۔"

انہوں نے کہا کہ اس سے ایمرجنسی خدمات کے کام میں لگے لوگوں کو ضروری وقت بچانے میں مدد ملے گی۔ نتن گڈکری نے کہا کہ سڑکوں پر پابندی اورٹول پلازا پر ایمرجنسی وسائل کی موجودگی پہلے کی طرح ہی رہے گی۔
اس سے پہلے مرکزی وزیر نے ہندوستانی قومی شاہراہ اتھارٹی کو ملک گیر بند کے سلسلے میں وزارت داخلہ کے حکم کی تعمیل کرنے کی صلاح دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو ایک 'غیر متوقع واقعہ' کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔