Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 20, 2020

فلورٹیسٹ سے پہلے کمل ناتھ نے گورنر کو سونپا استعفیٰ

مدھیہ پردیش میں پندرہ روز سے زیادہ وقت سے جاری سیاسی ہلچل کے درمیان آج وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنا استعفی گورنر لال جی ٹنڈن کو سوپنے کا اعلان کردیا۔

بھوپال ۔۔۔مدھیہ پردیش /ذراٸع /٢٠ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
مدھیہ پردیش کا سیاسی ڈرامہ 17 دن بعد ختم ہوگیا ہے۔ فلور ٹیسٹ سے پہلے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ استعفیٰ کے اعلان سے پہلے کمل ناتھ نے بی جے پی پر کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یاد رکھے کہ کل اور پرسو بھی آئے گا۔ سب حقیقت سامنے آئے گی۔
فلور ٹیسٹ سے پہلے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے استعفیٰ کا اعلان کردیا ہے۔ سی ایم نے کہا کہ وہ گورنر لا جی ٹنڈن کو استعفیٰ سوپیں گے۔ انہوں نے کہا، میں نے طے کیا ہے کہ میں گورنر کو استعفیٰ دوں گا۔ انہوں نے تقریباً 15منٹ تک میڈیا سے خطاب کیا اور اپنی حکومت کی کامیابیاں بتائیں اور موجودہ سیاسی حالات کا بھی ذکر کیا۔ ساتھ ہی کمل ناتھ نے کہا15 مہینوں میں ہم نے کسانون کیلئے کافی کام کیا ہے۔ ہم نے کسانوں کے قرض معاف کرنے کیلئے قدم اٹھائے ہیں۔آخر کار انہوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفی گورنر کو سوپنے جارہےہیں۔
مدھیہ پردیش میں پندرہ روز سے زیادہ وقت سے جاری سیاسی ہلچل کے درمیان آج وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنا استعفی گورنر لال جی ٹنڈن کو سوپنے کا اعلان کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے تقریباً 15ماہ پرانی کمل ناتھ حکومت کا گن طے ہوگیا۔ وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنی رہائش گاہ پر بلائی گئی پریس کانفرنس میں گورنر کو استعفی دینے کا اعلان کیا۔