Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 3, 2020

مدرسہ صفة المسلمین کا سالانہ جلسہ ، دستاربندی و حالات حاضرہ۔


حیدرآباد(پریس نوٹ)۔/صداٸے وقت۔/٣ مارچ ٢٠٢٠
=======================
شہرحیدرآباد کامعروف ادارہ،مدرسہ صفة المسلمین ناچارم کانواں سالانہ جلسہ دستاربندی وحالات حاضرہ 8مارچ بروز اتوار بعد نماز مغرب متصلا کمیٹی ہال نزدعیدگاہ ناچارم میں،زیرسرپرستی مفتی شمیم آزادقاسمی شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد،منعقد ہوگا جسکی صدارت پاسبان ملت حافظ پیر شبیراحمد صاحب صدر جمعیة علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کریں گے،مہمان خصوصی کی حیثیت سے بنگلور کے معروف عالم دین مولانا پی ایم مزمل رشادی صاحب شرکت فرمائیں گے،انکےعلاوہ امیرملت اسلامیہ مولانا حسام الدین ثانی عامل المعروف جعفر پاشاہ صاحب اور مفتی عبدالحئ قاسمی امام و خطیب مسجداسری ملکا جگیری بھی شرکت و خطاب فرمائیں گے،حافظ محمد افتخار کی تلاوت اور حافظ محمد کوثرآفاق نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے،مولاسرفرازاحمد القاسمی جنرل سکریٹری کل ہند معاشرہ بچاؤ تحریک اور مولاناتنویر احمد قاسمی نظامت کے فرائض انجام دیں گے،اس موقع پرمدرسہ ہذاسے تکمیل حفظ کرنےوالے طلباء کی دستار بندی بھی علماۓ کرام کےہاتھوں کی جائےگی،طلبہ مدرسہ کا مختصر تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا،خواتین کےلئے پردہ اورشرکاۓ اجلاس کےلئے تناول طعام کا نظم رہےگا انشاء اللہ،مولانا محمود الحسن سبیلی بانی و ناظم مدرسہ نے عامة المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہےمزید تفصیلات کےلئے اس 7416312450یا9177422434نمبر پر رابطہ کیا جاسکتاہے