Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 7, 2020

جاٸداد تنازعہ کو لیکر بیٹے نے باپ کو ماری گولی۔۔حالت تشویشناک۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نیوز۔۔صداٸے وقت)۔
=====================
مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے راجا بازار میں جائداد کے تنازعہ کو لیکر بیٹے نے اپنے والد کو ہی گولی مار دی۔گولی لگتے ہی والد کی حالت نازک ہو گئی جس کو علاج کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے وارانسی ریفر کر دیا۔پولیس نے معاملے میں بیٹے کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ بازار کے رہنے والے رماشنکر ورما کے دو بیٹے ہیں،بڑے بیٹے کانام منیش اور چھوٹے بیٹے کانام ستیش ہے۔رماشنکر بازار میں چائے کی دکان چلا تا ہے۔بتاتے ہیں کہ کچھ ماہ قبل زمین کے تنازعہ کو لیکر کنبہ میں تنازعہ ہو تھا لیکن زمین کا بنٹوارا ہونے سے پہلے کنبہ کا بنٹوارا ہو گیا اور بڑا بیٹا والد کے ساتھ اور چھوٹا بیٹا اپنی والدہ کے ساتھ رہنے لگا۔اسی بات کو لیکر گزشتہ ماہ سے دونوں بھائیوں کے درمیان کہا سنی کے بعد مارپیٹ ہوئی تھی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا تھا۔گزشتہ روز والد کسی رشتہ دار کے یہاں گئے ہوئے تھے جس پر چھوٹے بیٹے نے جائداد کو بڑے بیٹے کے نام رجسٹری کرنے کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے ہفتہ کے روز مقامی پرائمری اسکول کے قریب والد کو گولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی زخمی ہو کر گر گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے اہل خانہ نے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں نے وارانسی ریفر کر دیا۔ادھر بڑے بھائی نے معاملے میں چھوٹے بھائی کے خلاف والد کو قتل کرنے کی نیت سے گولی مارنے کی تحریر دیکر مقدمہ درج کرایا جس پر پولیس نے مقدمہ قائم کرتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔