Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 7, 2020

تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے موٹر ساٸیکل سوار شدید زخمی۔۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ ۔صداٸے وقت)۔
=====================
گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے کیشوپور گاؤں کے قریب جونپور۔اعظم گڑھ شاہراہ پر تیز رفطار کار کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کے بعد ڈرائیور کار کو لیکر فرار ہو گیا۔

بتاتے ہیں کہ اعظم گڑھ ضلع کے باغ پور کے رہنے والے گھنشیام 35موٹرسائیکل سے ہفتہ کے روز جونپور کسی کام کے سلسلے سے آیا ہوا تھا۔دوپہر میں کام ختم کر واپس لوٹتے وقت جیسے ہی وہ شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا،سامنے سے آرہی تیز رفطار کار نے ٹکر مار دی جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔