Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 7, 2020

شاہین باغ احتجاج : ڈھائی ماہ گزر جانے کے بعد بھی خواتین کے حوصلے بلند ، بھیڑ ہنوز قابل دید.


دھرنا کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تقریبا ڈھائی ماہ سے جاری ہے ، مگر اب تک مظاہرہ کررہی خواتین کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /7 فروری 2020.
==============================
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں تقریبا ڈھائی ماہ سے خواتین کا احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔ خواتین کا مطالبہ ہے کہ سی اے اے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔
اس دھرنا کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تقریبا ڈھائی ماہ سے جاری ہے ، مگر اب تک مظاہرہ کررہی خواتین کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں 
دھرنا میں ابھی بھی کثیر تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں ۔ دھرنے کی جگہ پر کافی بھیڑ رہتی ہے ۔
شاہین باغ احتجاج کو لے کر کئی طرح کے غلط باتیں بھی پھیلائی گئیں ، مگر مظاہرین پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا اور انہوں نے اس کو پوری طرح سے خارج کردیا ۔دھرنا میں ابھی بھی کثیر تعداد میں لوگ شریک ہورہے ہیں ۔