Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 28, 2020

مدھیہ پردیش وقف بورڈ نے کورونا وائرس متاثرین اور ضرورتمندوں کی مدد کیلئے اٹھایا بڑا قدم ،

مدھیہ پردیش وقف بورڈ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام وقف متولیوں اور وقف انتظامیہ کمیٹیوں کو سرکولر جاری کیا ہے کہ اس مشکل وقت میں وہ ضرورتمندوں اور کورونا وائرس کے متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔
بھوپال ۔۔۔مدھیہ پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع / 28 مارچ 2020.
==============================
مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور کرفیو کے نفاذ کے سبب معمولات زندگی جہاں متاثر ہے ، وہیں کمزور و نادار طبقے کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے ابتک چونیتس معاملات سامنے آچکے ہیں ، جن میں سے دولوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے ۔ ایسے میں صوبہ کا ہر باشندہ یہی چاہتا ہے کہ اس خطرناک وبائی بیماری کا جلد سے جلد خاتمہ ہو اور صوبہ و ملک کے تمام شہری اطمینان سے رہ سکیں ۔
مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن کے سبب جہاں پولیس کی گشت میں اضافہ ہوگیا ہے ، وہیں مفلس و نادار لوگوں کی کفالت مشکل ہو گئی ہے ۔ ایسے مشکل وقت میں مدھیہ پردیش وقف بورڈ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام  وقف متولیوں اور وقف انتظامیہ کمیٹیوں کو سرکولر جاری کیا ہے کہ اس مشکل وقت میں وہ ضرورتمندوں اور کورونا وائرس کے متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔
وقف بورڈ ایڈمنسٹریٹر نثار احمد کہتے ہیں کہ وقف کا مقصد ضرورتمندوں کی مدد کرنا ہوتا ہے اور ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پوری انسانیت پریشان ہے ، تو ان کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے ۔ وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے تمام متولی کمیٹوں اور وقف انتظامیہ کمیٹیوں کو سرکولر جاری کیا ہے کہ وہ کھلے دل سے مدد کریں اور جب آڈٹ کا وقت ہوگا ، تو اس پر ان سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔