Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 28, 2020

سونیا، راہل و پرینکا گاندھی نے ہجرت پرمجبورلوگوں کےحالت زارپرسرکار کو ٹھہرایا ذمہ دار


نئی دہلی/صداٸے وقت / ذراٸع/، 28 مارچ (ایجنسی)۔
==============================
 کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی اترپردیش کی انچارج اورجنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پیدل اپنے اپنے گھر وں کوجانے پرمجبور لوگوں کے حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے انہیں ٹرانسپورٹ مہیا کراکر کر مطلوبہ مقام تک پہنچانے یا پھر لاک ڈاؤن کی مدت تک انہیں ضروری سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسز گاندھی نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ پیدل سینکڑوں کلومیٹر دور واقع اپنے گھروں کو جا رہے لوگوں کے مسئلے پر ان کی توجہ دلائی اور کہا کہ حکومت کو ان لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کا بندوبست کرنا چاہیے۔