Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 25, 2020

ایودھیا:ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کے دوران رام مندرکی تعمیر کے لیےکی گئی پیش رفت، یوگی نے کی شرکت۔

شری رام جنم بھومی تیر ت شتر ٹرسٹ کےعہدیدار، سی ایم یوگی اور سنتوں کی موجودگی میں رام للا کی مورتی کی منتقلی انجام دی گئی ہے۔

ایودھیا : اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع/ ٢٥ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
25 کو مارچ کو ملک میں شروع ہوئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے درمیان ایودھیا میں اترپردیش کی یوگی حکومت نے ایودھیا میں رام مندر کے احاطہ میں واقع ماناسا بھون میں رام للا کی مورتی منتقل کی اور باقاعدہ طور پر پوجا پاٹ بھی شروع کی ۔بتایا گیا ہے کہ نواراتری کی شروعات کے موقع پر یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا میں عظیم الشان مندر کی تعمیر کے لئے 11 لاکھ کا چیک پیش کیا۔
شری رام جنم بھومی تیرتھ شتر ٹرسٹ کےعہدیدار ، سی ایم یوگی اور سنتوں کی موجودگی میں رام للا کی مورتی کی منتقلی انجام دی گئی ہے۔۔ اب رام للا کے درشن اسی عارضی مندر میں کیے جاسکتے ہیں۔لیکن عقیدت مند لاک ڈاؤن کی وجہ  سے اب درشن نہیں کرپائیں گے۔
منگل کی آدھی رات سے رام للا کی منتقل کی رسم شروع کردی گئی تھی۔ آدھی رات کے بعد 2 بجے ، رام للا کومنتقل کیاگیا اور رام للا کو برہما مہورت کے موقع پر نئے عارضی مندر میں منتقل کردیا گیا۔ پیر سے رام للا کی رسمی پوجا کا آغاز ہو گیاتھا۔جس میں دہلی پریاگ راج ،متوراہ، کاشی اور ایودھیا سے آنے والے 15 ویدک اسکالرس کے ساتھ ، عبادت کا آغاز ہوا۔ اسکالرس نے ویدک منتروں کے ساتھ پوجا کی۔
رام جنم بھومی تیر شترٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے بتایا کہ صبح 4 بجکر 40 منٹ پر رام للا کو تریپل شیڈ سے نکال کر عارضی مندر میں منتقل کیاگیا۔ راملا کو نئی عارضی عمارت میں ایودھیا کے سینئر سنتوں کے مقامی عوامی نمائندوں اور ٹرسٹ حکام کی موجودگی میں منتقل کیاگیا۔ رام للا نے اپنے چار بھائیوں کے ساتھ نئے عارضی مندرمیں چاندی کے تخت پر بیٹھیں ہیں۔ یہ تخت ایودھیا شاہی خاندان نے راماللا کو پیش کیے ہیں۔ تخت 25 انچ لمبا ، 15 انچ چوڑا اور 24 انچ اونچا ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس منتقلی کے دوران موجود تھے۔ انہوں نے رام للا کی عبادت اور آرتی میں حصہ لیا۔ اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ جلد ہی عظیم الشان مندر تعمیر کیا جائے گا۔ وزیر اعلی ٰنے رام مندر کی تعمیر کے لیے 11 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔