Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 2, 2020

بریکنگ نیوز۔۔۔۔نربھیا کیس میں کل نہیں ہوگی مجرموں کو پھانسی ۔۔۔تیسری مرتبہ ٹلی قصورواروں کی پھانسی ، عدالت نے ڈیتھ وارنٹ پر لگائی روک

دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ کا ماننا ہے کہ چونکہ اس معاملہ میں ایک قصوروار پون کی رحم کی عرضی صدر جمہوریہ ہند کے پاس زیر التوا ہے ، اس لئے اس پر ابھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔
نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /٢ مارچ ٢٠٢٠۔
============================
نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل کیس میں چار قصورواروں کی کل یعنی منگل تین مارچ کی صبح ہونے والی پھانسی اب نہیں ہوگی ۔ نربھیا کیس میں قصوروار پون گپتا کی عرضی پر پٹیالہ ہاوس کورٹ میں سماعت ہوئی ، جس کے بعد عدالت نے اگلے حکم تک پھانسی پر روک لگادی ہے ۔ اب عدالت ڈیتھ وارنٹ کی نئی تاریخ جاری کرے گی ۔ ایک مرتبہ پھر اس معاملہ کے قصورواروں کی پھانسی رک گئی ہے ۔ بتادیں کہ اس معاملہ میں تیسری مرتبہ قصورواروں کی پھانسی ملتوی ہوئی ہے ۔ اس دوران نربھیا کے والدین بھی عدالت میں موجود تھے 
دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ کا ماننا ہے کہ چونکہ اس معاملہ میں ایک قصوروار پون کی رحم کی عرضی صدر جمہوریہ ہند کے پاس زیر التوا ہے ، اس لئے اس پر ابھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔ بتادیں کہ نربھیا معاملہ میں قصوروار پون کی رحم کی عرضی وزارت داخلہ کو ملی ہے ، جس کو صدر جمہوریہ کے دفتر کو بھیجا جاچکا ہے ۔ اس سے پہلے پون کی رحم کی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا تھا 
عدالت کو قصوروار پون گپتا کے وکیل نے صدر جمہوریہ کے پاس رحم کی عرضی داخل کرنے کی معلومات دی ، جس کے بعد عدالت نے اے پی سنگھ کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ہر چیز آخری مرحلہ میں کیوں کرتے ہیں ۔ وہیں تہاڑ جیل انتظامیہ کی طرف سے بھی عدالت میں عرضی داخل کرکے بتایا گیا ہے کہ قصوروار پون گپتا نے صدر جمہوریہ ہند کے پاس رحم کی عرضی داخل کی ہے ۔
اس سے پہلے عدالت میں پون کے وکیل اے پی سنگھ نے کہا کہ سابق جج جسٹس کاٹجو نے انہیں میل پر جواب دیا ہے کہ وہ قصورواروں کی پھانسی کی سزا کو معاف کرانے کیلئے صدر جمہوریہ سے ملاقات کریں گے ۔