Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 2, 2020

حضرت علی کے یوم ولادت کے موقع پر مجلس کا انعقاد۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
=================================
حضرت علیؓ کی یوم ولادت کے موقع پر مرحوم سید علی شبر کے رہایش گاہ محلہ اجمیری میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل کا آغاز حدیث کسا سے شیعہ عالم دین مولانا سید صفدر حسین زیدی نے کیا۔

موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ
پورے عالم کے حاکموں کو حضرت علیؓ کی حکومت سے سبق لینا چاہئے۔حضرت علیؓ نے اپنے دور حکومت میں کسی غریب،مظلوم،بے سہارا اور کمزور کو بھوکہ اور بے مکان نہیں رہنے دیا۔انھوں نے ہی سمجھایا تھا کہ حاکم کا مطلب یہ ہے کہ انسانیت اور معاشرے کے سلسلے میں جو زمہ داری ہے،اسے پورا کرنا سب سے ضروری ہے۔اپنی حکومت کو قائم رکھنے کیلئے ظلم،زیادتی،قتل،مخالفین کو جیل اور استحصال نہیں کرنا چاہئے۔اس دوران مولانا نے ملک کے امن کیلئے دعا کرائی۔بعد تقریب درجنوں شعراء کرام نے حضرت علیؓ کی شان میں قصیدے پڑھے۔اس موقع پر عامر مہدی،کیفی عابدی،سید محمد حسن نسیم،علی منظر،عارف حسینی،اکبر حسین،مفتی وصی ایڈوکیٹ،دانش کاظمی،شکیل احمد،مفتی تبسم،محمد عباس،حیدر حسین،آفاق حسین زیدی،سید عباس حیدر،اسرار احمد سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔