Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 2, 2020

پک اپ کی ٹکر سے تین موٹر ساٸیکل نوجوان زخمی۔۔۔ایس ڈی ایم شاہگنج نے پہنچایا اسپتال۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
================================
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے جپٹاپور بازار میں جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر پیر کے روز موٹرسائیکل سوار تین نوجوانوں کو پک اپ نے ٹکر ماردی جس کے سبب میں تینوں شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہونے کے بعد گزر رہے ایس ڈی ایم شاہ گنج نے تینوں زخمیوں کو اپنی گاڑی سے علاج کیلئے سوندھی صحت مرکز میں داخل کرایا۔

اطلاع کے مطابق سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے سونک پور گاؤں کے رہنے والے دیپک34،راجن 22اور رجنیش19ایک موٹرسائیکل سے سوار ہو کر کھیتاسرائے کسی کام کے سلسلے سے کھیتاسرائے قصبہ گئے تھے۔دوپہر بعد تینوں موٹرسائیکل سے واپس لوٹ رہے تھے کہ جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے تیز رفطار پک اپ موٹرسائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں تینوں شدید زخمی ہو کر شاہراہ پر تڑپ رہے تھے۔ادھر ضلع ہیڈکوارٹر سے واپس لوٹ رہے ایس ڈی ایم شاہ گنج راجیش کمار ورما نے زخمیوں کو شاہراہ پر دیکھ گاڑی کو رکوا دیا اور اردلی بلا ل احمد، ڈرائیور سکھ دیو سنگھ اور گارڈ اجے اور جمنا کی مدد سے تینوں زخمیوں کو اپنی گاڑی میں لیکر سوندھی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ابتدائی علاج کیلئے ڈاکٹر نے تینوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ایس ڈی ایم کے کام کو لیکر پورے علاقہ میں تعریف ہو رہی ہے۔