Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 30, 2020

تبلیغی جماعت پرکیجریوال حکومت سخت، مرکز کے عہدیداران کے خلاف ایف آئی آردرج کرے دہلی پولیس

دارالحکومت دہلی واقع حضرت نظام الدین علاقے کے تقریباً 200 لوگوں کوکئی اسپتالوں میں داخل کرایاگیا ہے۔ اس معاملےمیں کجریوال حکومت نےدہلی پولیس سےمرکز کےعہدیداران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنےکوکہا ہے۔

نئی دہلی../صداٸے وقت /ذراٸع /٣٠ مارچ ٢٠٢٠۔
============================== 
دہلی میں کورونا وائرس (Covid-19) کے بڑھتے خطرات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ انتہائی ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ ’دی ہندو’ کی رپورٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی کےحضرت نظام الدین علاقے کے تقریباً 200 لوگوں کو کئی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سےکچھ لوگوں کےکورونا سےمتاثر ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس معاملے میں کیجریوال حکومت نے دہلی پولیس سے حضرت نظام الدین واقع تبلیغی جماعت کے مرکزکے عہدیداران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنےکوکہا ہے۔
دہلی حکومت کا کہنا ہےکہ انہیں اطلاع ملی ہےکہ نظام الدین مرکزکے ذمہ داران نے کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے نافذ لاک ڈاون کے شرائط کی خلاف ورزی کی ہے اور یہاں کورونا مثبت (پازیٹیو) ہونے کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ دہلی حکومت نے تبلیغی جماعت انتظامیہ کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔
دہلی پولیس نے نظام الدین علاقے میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکزکے آس پاس کے علاقے کو خالی کرالیا ہے۔ یہ مسجد نظام الدین درگاہ کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ڈرون کے ذریعہ نگرانی کی جارہی ہے، تاکہ لاک ڈاون سے متعلق احکامات پرسختی سے عمل ہوسکے۔ اس سے پہلے محکمہ صحت کی ٹیم نے علاقے کے کچھ لوگوں میں کورونا وائرس کے اثرات پائے جانے کی اطلاع دی تھی۔
اس معاملے میں دہلی پولیس نے مذہبی پروگرام منعقد کرنے کے معاملے میں عہدیداران کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جنوب مشرقی دہلی کے ڈی سی پی آرپی مینا نے اس کی اطلاع دی۔ پولیس افسر کے مطابق، اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ ضرورت پڑنے پر پولیس ان کے خلاف کارروائی کرےگی اور ایف آئی آر درج کرسکتی ہے۔
واضح رہےکہ حضرت نظام الدین میں ایک مذہبی تقریب میں تقریباً 400-300 لوگ شامل ہوئے تھے۔ اس دوران COVID19 سے انفیکشن ہونےکے امکانات کے سبب 163 لوگوں کو دہلی کے لوک نائک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اطلاع ملنےکے بعد محکمہ صحت اور دہلی پولیس کی ٹیم حضرت نظام الدین علاقے میں پہنچی۔ وہاں دہلی پولیس کےجوائنٹ سی پی ڈی سی شریواستو بھی وہاں موجود تھے۔ مذہبی پروگرام میں آئے کچھ لوگوں کے کورونا مثبت ملنے کی خبر کے بعد دہلی پولیس کی ٹیم وہاں پہنچی۔ یہاں سے کئی لوگوں کو جانچ کے لئے دہلی کے الگ الگ اسپتال لے جایا گیا۔
اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ نظام الدین واقع مرکز تبلیغی جماعت میں 18 مارچ کو ایک مذہبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں ملک کےکئی ریاستوں سے 400-300 سے زیادہ لوگ جمع ہوئے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ واپس لوٹ گئے تھے۔ نظام الدین واقع مرکز کو اسلام کی نشرواشاعت کا سب سے بڑا مرکز ہے، جہاں کئی ممالک کے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔