Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 30, 2020

ملک میں کورونا وائرس کے 92 نئے معاملے، مہلوکین کی تعداد29 ہوگئی.

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1071 ہوگئی ہے جبکہ چار مریضوں کی موت ہونے سے‘ اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٣٠ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘کے 92 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1071 ہوگئی ہے جبکہ چار مریضوں کی موت ہونے سے‘ اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا وائرس کی وبا کے کل 106 نئے معاملے سامنے آئے تھے اور چھ مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ اسی سے لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹینس پر سختی سے عمل درآمد کروائے جانے کے کچھ مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس کے متاثرہ 99 مریض پوری طرح ٹھیک ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان لَو اگروال نے پیر کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ جن چار مریضوں کی موت ہوئی ہے، ان کی عمر زیادہ تھی حالانکہ ان کے کورونا وائرس کے مریض سے رابطے میں آنے کی کوئی تفصیل نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی وبا کو دیکھتے ہوئے حکومت کی توجہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں پر ہے۔ تمام ریاستوں کے ساتھ مل کر کمیونٹی سروِلانس پررابطہ ٹریسنگ جیسی کوشش پر زیادہ زور ہے۔ لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل درآمد پر سخت توجہ دی جارہی ہے۔