Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 1, 2020

ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص کی موت۔۔دوسرا شدید طور پر زخمی۔

اعظم گڑھ ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ/١ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
دیوگاؤں کوتوالی حلقہ کے بوڑھو بابا مندر کے پاس آج صبح سوا آٹھ بجے ٹرک کی زد میں آنے سے اک شخص کی موت اور ایک زخمی ہو گیا۔ 
خبروں کے مطابق  دیوگاؤن کوتوالی حلقہ کے تحت بوڑھو بابا مندر واقع  بنارس اعظم گڑھ قومی شاہراہ ،  چیوار گاؤں کے قریب ہے اسی مندر کے پاس  .دیوگاؤن کوتوالی حلقہ کے سارنگ پور رہائشی اشوک سنگھ ولد کیدار سنگھ ٤٨ برس اپنے گھر سے آٹو سے مندر کے پاس آے کچھ ہی دیر بعد انہیں کے گاؤں کے شیام دیو ولد دیو نندن ٤٥ برس بھی اپنی بائیک سے آگیے اشوک سنگھ انکی بائیک پر بیٹھ ہی رہے تھے کہ پیچھے سے کیراکت سے آرہے ٹرک نے اشوک سنگھ کو کچل دیا جس کی وجہ سے انکی موقعوام  پر ہی موت ہوگئی  جبکہ .شیام دیو کو زخمی حالت میں سی ایچ سی لال گنج بھیجا گیا .اشوک سنگھ کی لاش کو پولس اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور ٹرک کو قبضہ میں لیتے ہوٸے  کوتوالی بھیج دیا گیا .