Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 1, 2020

کولکتہ میں امت شاہ کی ریلی میں ایک بار پھر لگا نعرہ،دیش کے غداروں کو گولی مارو۔۔۔۔۔

کولکاتا ۔۔مغربی بنگال( صداٸے وقت /ذراٸع 1 مارچ2020).
==============================
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز کولکتہ کے شہید میدان میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ریاست کی وزیر اعلی پر طنز کستے ہوئے ممتا بنرجی کو کہا جب ہم بنگال میں انتخابی میدان میں آئے تو ممتا دیدی کہا کرتی تھیں کہ ضمانت کو بچانہیں پاؤ گے۔ ممتا جی یہ اعدادوشمار دیکھیں ، اب آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھی پوری اکثریت کے ساتھ بنگال میں بی جے پی کی حکومت بننے جارہی ہے۔ بنگال میں 2014 میں بی جے پی کو 87 لاکھ ووٹ ملے تھے۔ 2019 میں عوامی محبت میں اضافہ ہوا اور ہمیں پی ایم مودی کی قیادت میں 2.3 کروڑ ووٹ ملے۔ شاہ نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں دو تہائی اکثریت کا دعوی کیا ہے۔ 
 
انہوں نے کہا ، "ممتا دیدی ، ذرا رکو ، ہم 2021 کے انتخابات میں واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ میرے خیال میں یہ سفر ابھی شروع ہوا ہے۔ یہ سفر تب ختم ہوگا جب اسمبلی انتخابات کے بعد ہم دو تہائی اکثریت سے حکومت میں ہوں گے۔" ہم سیاسی جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں دیں گے۔ہمارے 40 سے زیادہ کارکن مارے گئے۔ میں سی ایم ممتا دیدی سے پوچھنا چاہتا ہوں اگر آپ ہمیں ایسا کرکے روک سکتے ہیں تو آپ جو چاہیں کرسکتی ہیں۔ بنگال کے عوام کے اصل چہرے کی نشاندہی کی ہے
وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی آج اپنی انتخابی مہم کا آغاز کررہی ہے۔ یہ مہم بنگال میں ظالم طاقتوں کو شکست دینے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا ، "بنگال پر 3.75 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض ہے۔ بائیں بازو حکومت میں یہ 1.92 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ ممتا دیدی نے اس میں مزید اضافہ کیا ہے۔ریاست میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری دو فیصد سے کم ہے۔
سی اے اے کے معاملے پر ، شاہ نے سی ایم ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ جب ممتا دیدی اپوزیشن میں تھیں تو انہوں نے خود مہاجرین کی شہریت کا مسئلہ اٹھایا۔ جب وزیر اعظم مودی شہریت ترمیمی قانون لائے تو ،وہ (ممتا) کانگریس اور بائیں بازو کے ساتھ کھڑی ہوگئیں۔یہ لوگ اقلیتوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ان کی شہریت چھین لی جائے گی۔ میں اقلیتی برادری کے ہر فرد کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سی اے اے شہریت دینے کا قانون ہے۔ یہ آپ کو کسی بھی طرح متاثر نہیں کرے گا۔
وہیں انکے اس اجلاس میں دیش کے غداروں کو گولی مارو ۔۔۔۔۔ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اسی طرح کے نعرے دہلی میں انوراگ ٹھاکر،کپل مشرا کے جلسوں میں لگتے رہے ہیں۔