Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 8, 2020

دہلی کے اوکھلا علاقے سے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار، خودکش حملے کی فراق میں تھے شوہر۔بیوی۔۔۔۔۔۔دہلی پولیس کا دعویٰ۔

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے  آئی ایس آئی ایس کا خراسان ماڈیول سے جڑے ہونے کے شک میں دو مشتبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں کو دہلی کے اوکھلا علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ دونوں شوہر۔بیوی بتائے جارہے ہیں۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٨ مارچ ٢٠٢٠۔
============================
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ISKP (آئی ایس آئی ایس کا خراسان ماڈیول) سے جڑے ہونے کے شک میں دو مشتبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں کو دہلی کے اوکھلا علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ دونوں شوہر۔بیوی بتائے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق شوہر کا نام جہاں زیب سمیع اور بیوی کا نام ہندا بشیر بیگ بتایا جارہا ہے۔ دونوں کے پاس سے حساس مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ شوہر۔بیوی دہلی میں خودکش حملے کی فراق میں تھے۔
دہلی پولیس کے مطابق دونوں شوہر۔بیوی انڈین مسلم یونائیٹڈ نام سے ایک سوشل پلیٹ فارم بھی چلا رہے تھے۔ جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اینٹی سی اےاے ، این آرسی  مظاہرے جے جوڑنا تھا۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ دونوں شوہر۔بیوی آئی ایس آئی ایس  ISIS سے جڑے ہیں۔ دونوں گزشتہ سال اگست کے ماہ سے دہلی میں رہ رہے تھے۔ ان کے پاس سے قابل اعتراض دستاویز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق شوہر دہلی میں ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہے۔