Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 8, 2020

ایک ہی فیملی کے 5 لوگ پائے گئے کوروناوائرس سے متاثر، کل مریضوں کی تعداد پہنچی39

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /٨ مارچ ٢٠٢٠۔
============================== 
کیرالہ میں ایک کنبے کے 5 لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثرہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس خطرناک وائرس (COVID 19) سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 39 تک جاپہنچی ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق کنبے کے تین لوگ حال ہی میں اٹلی سے لوٹے تھے جہاں کورونا وائرس کافی پھیلتا جارہا ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر 5 لوگوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ سبھی متاثر افراد کو پٹنم تھٹا جنرل اسپتال میں الگ اور نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ سنیچر کی رات کو ان کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
کیرالہ کے وزیر صحت کے کے شیلجا نے بتایا کہ اس کنبے نے ایئرپورٹ پر اپنی سفر کی جانکاری نہیں دی تھی۔ اور اسی وجہ سے اس نے جانچ بھی نہیں کرائی تھی۔ انہوں نے کہا، وہ شروعات میں اسپتال میں داخل ہونے کیلئے بھی تیار نہیں تھے۔ ہمیں انہیں اسے کیلئے منانا پڑا۔ اس کے بارے میں وزیر صحت نےکہا، بچے اور اس کے والدین حال ہی میں اٹلی سے لوٹے تھے۔ وہاں سے لوٹنے کےبعد انہوں نے کچھ رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی، ان کے رشتے دار ہی بیماری کی علامت دکھنے کے بعد اسپتال پہنچے تھے اور انہیں آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، وہیں اٹلی سے لوٹے کنبے کو بھی بعد میں الگ۔الگ رکھا گیا۔
اس سے پہلے بھی ریاست میں تین لوگ وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے ووہان شہر سے میڈیکل کی تعلیم حاصل ک ر رہے ان تینوں طلبا کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔