Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 20, 2020

بیوی سے جھوٹ بول کر گرل فرینڈ کے ساتھ رومانس کیلئے گیا اٹلی ، لوٹتے ہوئے ہوگیا کورونا وائرس

صداٸے وقت /ذراٸع / 
=============================
146 ممالک کو کورونا نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
چین سے پھیلے کورونا وائرس کی زد میں اب دنیا بھر کے کئی ممالک آگئے ہیں ۔ چین کے بعد اس وائرس نے سب سے زیادہ تباہی اٹلی میں مچائی ہے ۔ ایسے میں ایک خبر ہے کہ برطانیہ میں رہنے والا ایک شخص اپنی بیوی سے جھوٹ بول کر بزنس دورہ کا بہانہ بناکر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اٹلی گھومنے گیا تھا ۔ لندن لوٹتے ہی اس کو کورونا وائرس ہوگیا ۔ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آتے ہی اس کو آئسولیشن میں ڈال دیا گیا ہے ۔ 
                علامتی تصویر۔
دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق لندن میں رہنے والا ایک شخص اپنی بیوی کو دھوکہ دے کر دوسری خاتون کے ساتھ عشق فرما رہا تھا ۔ 
حال ہی میں وہ بزنس ٹرپ کا بہانہ بناکر گرل فرینڈ کے ساتھ اٹلی میں کچھ وقت گزارنے گیا تھا ۔ اسی دوران وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ۔جب وہ شخص واپس لوٹا تو انگلینڈ میں جانچ کے دوران اس میں کورونا کی علامات پائی گئیں ۔انگلینڈ میں پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر کے سامنے اس نے اعتراف کیا کہ وہ اٹلی اپنی معشوقہ کے ساتھ گیا تھا ، جہاں وہ کورونا کی زد میں آگیا 
بعد میں اس کو اسپتال لایا گیا ، جہاں اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ٸی ۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص نے اسپتال کے ڈاکٹرس کو بتایا کہ اس کا ایک خاتون کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے ۔ جب اس کی شناخت پوچھی گئی تو اس نے اپنی معشوقہ کا نام بتانے سے انکار کردیا ۔ 
وہیں اس کی اہلیہ نے خود کو اپنے نارتھ انگلینڈ کے گھر میں سیلف آئسولیشن میں رکھا ہوا ہے ۔ بتادیں کہ 146 ممالک کو کورونا نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور دو لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہیں ۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے ۔