Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 2, 2020

معمولی تنازعہ کو لیکر ہوٸی مارپیٹ میں ایک ضعیف شخص کی موت ۔۔چار زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
====================
بدلاپور تھانہ حلقہ کے چوری گاؤں میں پانی کی نکاسی کو لیکر پیر کے روز دو فریق میں مارپیٹ ہو گئی۔دونوں فریق سے جم کر چلے لاٹھی ڈنڈہ میں ایک صعیف کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے معاملے میں بھائی کی تحریر پر چار لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے رام راج اور لالجی کے درمیان کافی سالوں سے زمین پر پانی بہانے کا تنازعہ چل رہا ہے۔پیر کے روز ایک فریق ہینڈ پمپ چلا رہا تھا جس کا پانی بہنے پر دوسرے فریق نے اعتراض کیا۔پانی کی نکاسی کو لیکر دونوں فریق میں کہا سنی ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریق کے نصف درجن لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔نصف گھنٹے تک چلی مارپیٹ میں ایک فریق سے لالجی60،جے پرکاش 42، منوج32اور دوسرے فریق سے رام راج50اور سشیل کمار 28شدید زخمی ہو گئے۔مارپیٹ ہونے پر موجود لوگوں نے مداخلت کراتے ہوئے پولیس کو اطلاع دیکر سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے لالجی،جے پرکاش اور منوج کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال لے جاتے وقت لالجی کی راستہ میں ہی موت ہو گئی۔ضعیف کی موت کی خبر ملتے ہی کنبہ میں کہرام مچ گیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج مقتول کے بھائی کی تحریر پر چار لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔