Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 2, 2020

ایم آٸی ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان نے ضلع اسپتال کے مریضوں میں تقسیم کٸیے پھل۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=====================
ایم آئی ایم پارٹی کے 62 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنوں نے ضلع اسپتال کے مرد، خواتین اور غذائی قلت وارڈوں میں پھل تقسیم کیا۔

اس موقع پر ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ پارٹی پورے ہندوستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے، ضلع میں تمام مذاہب کے لوگ خصوصاً نوجوان بڑی تعداد میں پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ پارٹی کا مقصد غریب، پسماندہ، دلتوں، قبائلیوں اور اقلیتوں کو معاشرتی، سیاسی حقوق کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا 62 واں قیام کے موقع پر مریضوں کی تیمارداری اور پھل تقسیم کیا گیا ہے۔ ضلع خزانچی جاوید صدیقی اور جوائنٹ سکریٹری انجینئر زبیر احمد خان نے بتایا کہ ضلع اسپتال اور اسپتال میں داخل مریضوں کی حالت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سکریٹری شاہنیاز احمد، شفیع الدین صدیقی، لیگل سیل کے صدر جامی حبیب ایڈووکیٹ، ارون پانڈے، اسد خان، عتیق عرف بھونو، منوج کمار،محمد طارق، سراج خان، زاہد صدیقی، دلراج ایڈووکیٹ، آزاد خان، عیاز احمد، داؤد، فیروز انصاری، ستیم، محمد صمد سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔