Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 2, 2020

اپنا ٹرسٹ کے زیر اہتمام ”بلڈ ڈونیشن “ کیمپ کا انعقاد۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /نماٸندہ عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔مورخہ ٢ مارچ ٢٠٢٠۔
=======================
قصبہ تھانہ دیوگاؤں میں اپنا ٹرسٹ کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ لگایا گیا .جسمیں ٨٧ لوگوں نے خود سے اپنے خون کا عطیہ  دیا .

اس کیمپ کا افتتاح تحصیلدار لال گنج انل کمار پاٹھک نے کیا .اس موقع پر تحصیلدار نے کہا کہ خون کا عطیہ کرنا ایک بہت بڑا دان ہے اس سے کتنے لوگوں کی زندگیاں بچ سکتی ہیں .اپنا ٹرسٹ کے مینجر عرفان احمد انصاری اور صدر سنیل گپتا نے آے ہویے تمام لوگوں اور خون عطیہ کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا .اس موقع پر جاوید احمد .سجیت استھانا .رضوان احمد پردھان .ریاض الدین خان .اکبر علی .وقار احمد .رام ملن .وجے پانڈے وغیرہ موجود تھے .