Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 2, 2020

وزیراعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پر اپنے سبھی اکاؤنٹ بند کرنے پر کر رہے ہیں غور۔راہل گاندھی کا تبصرہ۔۔نفرت چھوڑٸیے سوشل میڈیا نہیں۔

وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’ اس اتوار کو میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب چھوڑنے پر غور کر رہا ہوں۔ آپ کو اس کے بارے میں جانکاری دوں گا‘
نئی دہلی۔/صداٸے وقت /ذراٸع / ٢ مارچ ٢٠٢٠۔
=============================
 وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ٹویٹ کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے سبھی اکاؤنٹ بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’ اس اتوار کو میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب چھوڑنے پر غور کر رہا ہوں۔ آپ کو اس کے بارے میں جانکاری دوں گا‘۔
فیس بک پر وزیر اعظم مودی کے پیج پر 44,723,734 لائکس ہیں۔ جبکہ ٹوئٹر پر وزیر اعظم مودی کو 53.3 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ خود وزیر اعظم اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 2,373 لوگوں کو فالو کرتے ہیں۔ انسٹاگرام پر وزیر اعظم مودی کو 35.2 ملین لوگ فالو کرتے ہیں اور یوٹیوب کی بات کی جائے تو یہاں وزیر اعظم مودی کے 4.51 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ لیکن پیر کے روز انہوں نے اچانک اس سے کنارہ کرنے کے اشارے دیکر سب کو حیران کردیا ہے۔ ٹوئٹر پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق صدر بارک اوبامہ کے بعد سب سے زیادہ فالوور وزیر اعظم مودی کے ہیں۔
وزیر اعظم مودی کے اس ٹویٹ کے بعد راہل گاندھی نے یہ جواب دیا ہے۔ راہل گاندھی نے لکھا ہے ’ نفرت کو چھوڑئیے، سوشل میڈیا نہیں‘۔