Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 2, 2020

عمرہ زاٸرین کو راحت۔۔سعودی حکومت ویزہ کے اور سعودی اٸیر لاٸنس ٹکٹ کے پیسے کرے گی واپس۔

 کورونا وائرس کے پھیل رہے مرض کے پیش نظر سعودی حکومت نے27فروری کی صبح سے مکہ میں نئے عمرہ عازمین کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت / ذراٸع /٢ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
 کورونا وائرس سے عمرہ کا سفر بھی  متاثرہوا ہے۔ ایک جانب سعودی حکومت نے عمرہ کے سفر پر عارضی روک لگا دی ہے تو وہیں، دوسری طرف عمرہ کے سفر کیلئے تیاریاں کرچکے عازمین کی پریشانیوں کو دور کرنے کی بھی پہل کی ہے۔ سعودی حکومت نے عازمین عمرہ کے ویزا کے پیسے لوٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی سعودی ائیرلائنس نے 15 اپریل تک عمرہ کیلئے ہوئی فلائٹ بُکنگ کے پیسوں کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بغیر کسی کٹوتی کے پیسے لوٹانے کا سعودی ائیرلائنس نے فیصلہ لیا ہے۔ بنگلورو میں کرناٹک اسٹیٹ حج آرگنائزرس ایسوسی ایشن نے یہ جانکاری دی۔
            شوکت علی سلطان۔

ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی سلطان نے کہا کہ مقدس سرزمین مکہ مکرمہ میں باہر سے آنے والے عمرہ کے قافلوں پر عارضی روک لگا دی گئی ہے۔ مہلک بیماری کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر سعودی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ کرناٹک اسٹیٹ حج آرگنائزرس ایسوسی ایشن نے کہا کہ عمرہ کے زائرین اور ٹور آپریٹروں کو پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ سعودی حکومت نے زائرین کے ویزا کے پیسے لوٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی ائیرلائنس نے 15اپریل تک ہوئی فلائٹ بُکنگ کے پیسوں کو  بغیرکسی کٹوتی کے ساتھ واپس لوٹانے کا اعلان کیا ہے۔ لہذا زائرین اپنے اپنے ٹور آپریٹروں سے رجوع ہو کر اپنی جمع شدہ رقم واپس حاصل کرسکتے ہیں۔
شوکت علی سلطان نے کہا کہ سعودی حکومت سے ملی تازہ جانکاری کے مطابق مارچ کے آخر تک تمام عمرہ گروپ منسوخ رہیں گے۔ سعودی ائیرلائنس نے15 اپریل تک عمرہ کیلئے بُکنگ قبول نہ کرنے کی تمام ٹور آپریٹروں کو ہدایت جاری کی ہے۔ شوکت علی سلطان نےکہا کہ فی الوقت جو قافلے مکہ اور مدینہ میں موجود ہیں اُن کے لئے بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ زائرین کو مکہ سے مدینہ جانے کی اجازت ہے۔ تاہم مدینہ سے مکہ یا جدہ سے مکہ جانے پر عارضی روک لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور برقت تشخصیں کیلئے مکہ مکرمہ میں خصوصی اسپتال،ڈٹیکٹر اور دیگر اقدامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیل رہے مرض کے پیش نظر سعودی حکومت نے27فروری کی صبح سے مکہ میں نئے عمرہ عازمین کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔ کرناٹک اسٹیٹ حج آرگنائزرس ایسوسی ایشن ریاست کے نجی حج اور عمرہ ٹور آپریٹروں کی تنظیم ہے۔ اس تنظیم نے تمام ٹور آپریٹروں کو ہدایت دی ہےکہ سعودی حکومت سے آئندہ کے احکامات تک عمرہ کی بُکنگ قبول نہ کریں۔