Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 3, 2020

دہلی فسادات : پولس پر بندوق تاننےوالا شاہ رخ اترپردیش سے گرفتار


نئی دہلی، 03 مارچ (صداٸے وقت /ذراٸع) ۔
============================
شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے دوران پولیس اہلکار پر گولی چلانے والے محمد شاہ رخ کو آج دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے اتر پردیش کے شہر شاملی سے گرفتار کر لیا۔
دہلی فسادات کے فورا بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں شاہ رخ پولیس اہلکار دیپک دہیا پر پستول تانے ہوئے دکھائی دے رہا تھا 
شمال مشرقی دہلی تشدد کے دوران 24 فروری کو جعفرآباد علاقے میں ایک شخص نے 8 راؤنڈفائرنگ کی تھی۔
شاہ رخ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے چار روز کی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔