Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 3, 2020

اعظم خان اور فیملی کی ضمانت عرضی خارج۔۔۔۔میرے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعظم خان

سماجوادی پارٹی پر خفگی کا اظہار کرتے ہوٸے اعظم خان نے کہا کہ پارٹی ان کے ساتھ کہیں سے بھی کھڑی نظر نہیں آتی۔

رام پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٣ مارچ ٢٠٢٠۔
=============================
اتر پردیش کے رامپور سے ایم پی اور سینٸیر سماج وادی لیڈر اعظم خان  ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ اور بیٹے عبد اللہ کو فرضی برتھ سرٹیفیکٹ پیش کرنے کے معاملے میں عدالتی تحویل میں جیل میں رہ ہے تینوں کی ضمانت عرضی آج رامپور کی عدالت نے خارج کردی۔
سرکاری وکیل رام اوتار سینی کے مطابق منگل کو اعظم خان ، تنزین فاطمہ اور بیٹے عبد اللہ اعظم کی ضمانت کو لیکر عدالت میں سنواٸی ہوٸی ۔جج دھیریندر کمار نے تینوں کی ضمانت عرضی خارج کردی۔۔
                 فاٸل فوٹو۔

معاملہ دو برتھ سرٹیفکٹ کا ہے جس میں عبداللہ اعظم کا ایک برتھ سرٹیفکٹ رام پور سے بنوایا گیا تھا اور دوسرا لکھنٶ سے۔اور دونوں میں تاریخیں الگ الگ تھیں۔
اس موقع پر اعظم خان نے کہا کہ میرے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک جیل میں کیا جارہا ہے ۔انھوں نے سماجوادی پارٹی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوٸے کہا کہ پارٹی کہیں سے بھی ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہے۔
واضح ہو کہ اس معاملے میں گزشتہ ہفتہ ان تینوں نے رامپور کی عدالت میں خود سپردگی کی تھی اور 27 مارچ کو ان لوگوں کو سیتا پور جیل بھیج دیا گیا تھا۔