Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 24, 2020

الکوحل آمیز ہینڈ سینیٹاٸز کے استعمال کا حکم۔



از/ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی /صداٸے وقت ۔
=========================
سوال
======
         کورونا وائرس کے اثرات سے بچنے کے لیے آج کل ہینڈ سینیٹائزر (Hand Sanitizer ) کا استعمال کثرت سے ہورہا ہے _ اس میں الکوہل کی آمیزش 60٪ سے 70٪ تک ہوتی ہے _ الکوہل کا استعمال علما نے حرام قرار دیا ہے _  سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وائرس کے اثرات سے بچنے کے لیے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کیا جاسکتا ہے؟

جواب
======
         انگور اور کھجور وغیرہ سے بنی ہوئی شراب کو عربی زبان میں 'خمر' کہتے ہیں _ اسے قرآن میں حرام کہا گیا ہے _ وجہ حرمت اس کا نشہ آور ہونا ہے _ حدیث میں بھی ہر نشہ آور چیز کو حرام کہا گیا ہے _اس بنا پر تمام نشہ آور چیزوں کا کھانا پینا فقہاء نے حرام قرار دیا ہے _

       دواؤں کو محفوظ رکھنے کے لیے اس میں الکوہل کا استعمال کیا جاتا ہے _ اس میں چوں کہ اس کی بہت قلیل مقدار استعمال ہوتی ہے ، اس لیے فقہا نے ایسی دواؤں کے استعمال کی اجازت دی ہے _

        خارجی استعمال کی بہت سی چیزوں میں الکوہل کی بڑی مقدار شامل کی جاتی ہے ، مثلاً صفائی ستھرائی کا سامان (Cleaning Products) ، رنگ و روغن کا سامان (Paints Varnises) ، ہوا کی صفائی والے اسپرے (Air Freshners) وغیرہ _ فقہا نے ایسی چیزوں کا استعمال جائز قرار دیا ہے، ان میں چاہے جتنی مقدار میں الکوہل کی آمیزش ہو _