Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 31, 2020

نظام الدین مرکز: دہلی پولیس نے درج کی ا یف آئی آر، کرائم برانچ کرے گی جانچ۔

مرکز میں ہندوستانیوں سمیت غیر ملکی لوگ مقیم تھے۔ یہ لوگ تبلیغی جماعت کے ایک جلسے میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تھے۔

نئی دہلی:صداٸے وقت /ذراٸع / ٣١ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
 دہلی کے حضرت نظام الدین مرکز معاملے میں دہلی پولیس  نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ایف آئی آر مولانا سعد اور دیگر کے خلاف لکھی گئی ہے۔ اب اس معاملے کی دہلی پولیس کی کرائم برانچ کرے گی۔ آج صبح دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور پیر کی شب دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو خط لکھا تھا۔ خط میں مرکز کی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی سفارش کی تھی۔ واضح رہےکہ مرکز میں ہندوستانیوں سمیت کچھ غیر ملکی مقیم تھے۔ یہ لوگ تبلیغی جماعت  کے ایک جلسے میں حصہ لینے آئے ہوئے تھے۔
مرکز نے کہا-17 گاڑیوں کےلئے ایس ڈی ایم سے مانگا تھا کرفیو پاس

مرکزکے وکیل فیضل ایوبی کا کہنا ہےکہ مرکز کی طرف سے ایس ڈی ایم کو کرفیو پاس کےلئےخط لکھا گیا تھا۔ 17 گاڑیوں کےلئے پاس کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس سے دور رہنے والوں کو ان کے گھروں تک بھیجا جا سکے۔ 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے سبب اور اس کے بعد لاک ڈاون کے سبب کہیں بھی نکلنا مشکل ہوگیا تھا۔ ٹرینیں تک بند ہوچکی تھی، تو دور رہنے والوں کو بھیجنا مشکل تھا۔ 26 مارچ کو ہمیں ایس ڈی ایم دفتر بلایا گیا اور ایس ڈی ایم سے بات کرائی گئی۔
کیجریوال نےکہا- نہیں بخشے جائیں گے قصوروار
اس سے قبل کورونا وائرس کو لےکرنافذ لاک ڈاون کے باوجود نظام الدین علاقے میں واقع مرکز میں ملک وبیرون ملک کے لوگوں کے جمع ہونےکے معاملہ پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال  نے سخت اعتراض ظاہرکیا۔ دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اروند کیجریوال نےکہا کہ ایسے وقت میں جبکہ لوگوں کو گھر میں رہنےکے احکامات دیئے جارہے ہیں۔ بھیڑ نہ جمع کرنےکی اپیل کی جارہی ہے، پھر بھی نظام الدین علاقے میں ایک ہزار سے 1500 لوگوں کو جمع کرنا سنگین معاملہ ہے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا کہ تبلیغی جماعت کے مرکز میں بتایا گیا کہ 13-12 مارچ کو بہت لوگ جمع ہوئے۔ اس میں 24 معاملے مثبت (پازیٹیو) آئے ہیں۔ اب تک 1548 لوگوں کو نکالا جا چکا ہے، جس میں سے 448 میں کورونا کے آثار پائےگئے ہیں۔