Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 31, 2020

اترپردیش کے تبلیغی مراکز پر پولیس کی نگرانی ہوئی سخت ، فہرست کی جارہی تیار۔مدرسہ گرینی پر بھی نظر۔

نظام الدین تبلیغی مرکز سے کورونا کے جن مشتبہ مریضوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان میں آٹھ مشتبہ افراد کا تعلق الہ آباد سے ہے ، جبکہ تین افراد کا تعلق پڑوسی ضلع پرتاپ گڑھ سے بتایا جا رہا ہے ۔جونپور میں گرینی مدرسہ بھی نظر میں۔

لکھنٶ۔۔اترپردیش / ذراٸع /٣١ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
دہلی کے نظام الدین تبلیغی مرکز میں قیام پذیر افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی کے بعد یوگی حکومت نے ریاست کے تمام تبلیغی مراکز پر پولیس کی نگرانی سخت کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے حکم جاری ہوتے ہی الہ آباد میں واقع تبلیغی جماعت کے اہم مراکز پر پولیس کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ نظام الدین تبلیغی مرکز سے کورونا کے جن مشتبہ مریضوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان میں آٹھ مشتبہ افراد کا تعلق الہ آباد سے ہے ، جبکہ تین افراد کا تعلق پڑوسی ضلع پرتاپ گڑھ سے بتایا جا رہا ہے ۔
ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق ان گیارہ افراد کے اہل خانہ کی سرگرمیوں پر بھی نگرانی رکھنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ الہ آباد زون کے انسپکٹر جنرل کوندر پرتاپ سنگھ کے مطابق نظام الدین میں واقع تبلیغی مرکز سے حراست میں لئے جانے والے افراد کو فی الحال دہلی پولیس نے کورنٹائن میں ڈال رکھا ہے ۔ پولیس کے مطابق تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے جن افراد کو نظام الدین مرکز سے حراست میں لیا گیا ہے ، ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت قانونی کارروائی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ الہ آباد شروع سے ہی تبلیغی جماعت کا گڑھ رہا ہے ۔ یہاں کا قدیم دینی تعلیمی ادارہ مدرسہ احیاء العلوم کی مسجد وقف شیخ عبداللہ علاقہ میں جماعت تبلیغ کا سب سے بڑا مرکز ہے ۔ اس کے علاوہ قصبہ مئو ائمہ میں مدرسہ انوار العلوم  کو جماعت تبلیغ کے نظریات کا حامل سب سے بڑا دینی تعلیمی ادارہ تصور کیا جاتا ہے ۔ الہ آباد سے ملحق پرتاپ گڑھ اور جون پور گرینی میں تبلیغی جماعت کے عالمی سطح کے مراکز قائم ہیں ۔ الہ آباد زون کے آئی جی کوندر پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی فہرست تیار کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے ، جنہوں نے گزشتہ دنوں نظام الدین میں واقع تبلیغی مرکز کا دورہ کیا ہے یا مرکز میں قیام پذیر رہے ہیں ۔