Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 14, 2020

جماعت اسلامی ہند۔۔دہلی فساداتمیں ریلیف ورک کے لٸیے مسلسل کوشاں۔

نٸی دہلی / صداٸے وقت /نماٸندہ۔١٣ مارچ  ٢٠٢٠۔
=============================
جماعت اسلامی ہند شمال مشرقی دہلی کے تشدد میں متاثررین فیملی کو راحت پہنچانے کے کام میں مسلسل لگی ہوئی ہے۔ ریلیف اوربا ز آبادکاری کے کام کے ساتھ اب اس بات کا سروے کیا جارہا ہے کہ دکان و مکان اور دیگر جائیدادوں کے نقصانات کس حد تک ہوئے ہیں۔یومیہ سروے کی بنیاد پر آج مغرب بعد قومی سکریٹری جناب محمد احمد صاحب کی نگرانی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے رضا کاروں نے فساد سے متاثرہ علاقوں مثلا شیو وہار، کھجوری خاص اور مصطفی آباد کے 45خاندانوں کا سروے کیا۔
سکریٹری جناب محمد احمد صاحب نے کہا کہ ٹیم نے متاثر خاندانوں کے علاج، فوری راحت رسانی اور ذریعے معاش کا پتہ لگانے کے لیے 400 سروے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم آفس نے معاوضہ کے لئے 2500 ناموں کی فہرست جاری کی ہے جماعت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ جن 45 خاندانوں کا سروے ہوا ہے ان کا نام حکومت کے معاوضے کی فہرست میں شامل ہیں یا نہیں۔
محمد احمد صاحب نے بتایا کہ عزیزیہ مسجد کا سروے پورا ہوچکا ہے،کنٹریکٹر کو مقرر کیا جاچکا ہے۔ اولیاء مسجد کا سروے جاری ہے۔ البتہ مبارک مسجد کی مرمت کے منصوبے کی توثیق کی جاچکی ہے۔ یہ کام جلد ہی شروع ہوجائے گا۔سروے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ ضرورتیں معاش سے جڑی ہوئی ہیں۔مثال کے طور پرتھری وہیلر کیب، معزوروں کے لیے رکشہ، سلائی مشین،ایک تانگہ او سائیکلوں کو نقصان پہننچایا گیا ہے۔ ڈاٹا کی توثیق کے بعد تقسیم کرنے کا عمل شروع کردیا جاے گا۔
انہوں نے کہا کہ شیو وہار اور مصطفی آباد علاقے میں خواتین ونگ کی رضاکاروں کے ذریعے 15 افراد کی کونسلنگ کی گئی۔اس کے علاوہ عدالت میں پیش کئے گئے 29 لوگوں کو قانونی تعاون دیا گیا نیز 4 افراد کو ’الشفا‘ اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا۔