Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 29, 2020

امریکہ میں ایک لاکھ سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ: صحت کے اعلی سرکاری ماہرین۔

— 
متعدی امراض کے کنٹرول اور انسداد کے نگران ڈاکٹر فاؤچی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ کرونا سے ایک لاکھ سے زیادہ امریکی ہلاک ہو سکتے ہیں، جو موجودہ تعداد کا 50 گنا ہے۔
صداٸے وقت /ذراٸع / ٣٠ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
ڈاکٹر فاوچی نے ذراٸع ابلاغ  سے بات کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا کہ عالمی وبائی مرض کرونا وائرس ایک لاکھ سے زیادہ امریکیوں کی جان لے سکتا ہے۔ یہ اندازہ مختلف ماڈلز کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک سرکاری طور پر ایک لاکھ 24 ہزار متاثرین کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہزار ایک سو ہے۔ اور  تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں جس تیزی سے اضافہ ہوا ہے وہ خاصا خوفناک ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلے ایک ہزار افراد ایک ماہ کے دوران ہلاک ہوئے، جب کہ بقیہ ایک ہزار دو دن میں ہلاک ہوئے ہیں۔
کرونا کے خلاف قائم ٹاسک فورس کے سربراہ اور نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ وہ اس مرض کے پھیلاؤ کے بارے میں جلد ہی سرکاری ڈیٹا جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک لاکھوں افراد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور ان میں سے دس فی صد کے نتیجے مثبت آئے ہیں۔
دوسری طرف ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ امریکہ سرد بازاری کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ تاہم امریکی وزیر خزانہ منوچن نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد امریکی معیشت بڑی تیزی سے بحال ہونے کی اہلیت رکھتی ہے۔