Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 29, 2020

ہندوستان میں کورونا کا قہر: 27 اموات، متاثرین کی تعداد 1024 ہوئی۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /29 مارچ 2020./ذراٸع۔
=============================
ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 27 اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1024 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی اتوار کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک 1024 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں بیرونی ممالک کے 48 شہری شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 27 افراد کی موت جبکہ 96 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کیرلا، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ،گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دلی میں ابھی تک سب سے زیادہ انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں۔کورونا وبا سے مہاراشٹر میں چھ، گجرات میں چار، کرناٹک میں تین، دلی میں دو، مدھیہ پردیش میں دو، کیرلا ، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تلنگانہ، جموں و کشمیر، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے متاثرین کی صورتحال اس طرح ہے۔
ملک میں تیزی سے پاؤں پھیلا رہے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جامع اور مربوط منصوبہ بندی کے تحت حکومت نے 11 بااختیار گروپ تشکیل دیئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ان گروپوں کی تشکیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کی گئی ہے۔ ان گروپوں کو منصوبہ بنانے اور انہیں مقررہ وقت پر نافذ کرنے کے لئے سبھی ضروری قدم اٹھانے کا حق ہوگا۔بہتر تال میل کے لئے ان میں سے ہر ایک گروپ میں وزیراعظم کا دفتر اور کابینہ سکریٹریٹ کا ایک ایک سینئر افسر شامل ہوگا