Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 29, 2020

دہلی کے شاہین باغ علاقہ میں لگی بھیانک آگ ، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے واقعہ پر پہنچ کر آگ پر کیا قابو۔.

اطلاعات کے مطابق علاقہ میں آگ کی خبر ملتے ہی افراتفری مچ گئی ۔ تقریبا پونے نو بجے فائر بریگیڈ کو بلایا گیا ، جس کے بعد کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٩ مارچ ٢٠٢٠۔
=============================
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کی وجہ سے سرخیوں میں رہے شاہین باغ علاقہ میں اتوار دیر شام کو بھیانک آگ لگی ۔ اس دوران لوگوں نے فائربریگیڈ محکمہ کو فورا فون کیا ، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں جائے واقعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ ایک دکان میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے کافی بڑھ گئی 
اطلاعات کے مطابق علاقہ میں آگ کی خبر ملتے ہی افراتفری مچ گئی ۔ تقریبا پونے نو بجے فائر بریگیڈ کو بلایا گیا ، جس کے بعد کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ ایک فرنیچر کی دکان میں لگی ۔ حالانکہ آگ کیسے لگی ، ابھی اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
غور طلب ہے کہ دہلی پولیس نے شاہین باغ میں احتجاج کی جگہ کو خالی کروا دیا ہے ۔ یہاں پر تین ماہ سے بھی زیادہ عرصہ تک سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج جاری رہا ۔ پولیس کے افسران نے شاہین باغ میں مظاہرہ کررہیں خواتین سے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی تھی ۔ یہاں احتجاج کرنے والوں میں خواتین کی تعداد کافی زیادہ تھی ۔